کراچی سے لشکرِ جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کراچی سے لشکرِ جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو ) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی کے علاقے سائٹ اے میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے اورنگی میں لشکر جھنگوی کا خفیہ سیل بنایا ہوا تھا جبکہ مگھو پیر اقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار میں ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں امین عرف منا عرف منیرعرف چنگاری، شاہنواز عرف سلیم مکینک، معاذ خان اور یاسین بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔
ملزمان نے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں مولانا رحیم کو قتل کیا اور اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ہی شمیم خان کی ریکی کرکے ٹارگٹ کلنگ کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی کے نامی گرامی دہشت گرد ہیں، امین عرف منا 27 قتل کیسز میں 9 سال ، شاہنواز عرف سلیم متعدد قتل کیسز میں 18 ماہ سے زائد جیل کاٹ چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ملزمان نے مزید ٹارگٹ کلنگ بھی کرنی تھی تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C