کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 40 بار دیکھا گیا
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار
کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے ملیر ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ملیر ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان نے گرفتار ملزمان کی شناخت رضا اللہ عرف ناصر اور حبیب نور عرف شیر حبیب کے ناموں سے کی ہے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ہے، ملزمان کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ، بارودی مواد، بال بیرنگ، ڈیٹونیٹرز اور دیگر دستاویزات ہوئی ہے۔
عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں 2011 میں شمولیت اختیار کی جبکہ گرفتار دہشت گرد حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 سے کالعدم ٹی ٹی پی شامل ہے، دونوں دہشت گرد امیر کے کہنے پر مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔
ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کرلی ہے، جلد مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C