12/October/2026

کراچی : بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے تعلق کے الزام میں 3 دہشتگرد گرفتار

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی : بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے تعلق کے الزام میں 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی : بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے تعلق کے الزام میں 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی(ڈیلی اردو) کراچی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق کے الزام میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 2 دستی بم اور ایک تیار دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہر میں حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی لسبیلہ چوک کے قریب بس اسٹاپ پر کی گئی، جہاں سے بی ایل اے سے تعلق کے الزام میں ساجد یوسف ولد محمد یوسف اور شوکت علی عرف شوکی ولد حضور بخش کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ اور فرنٹیئر کور کی گاڑیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور اپنے کمانڈر کی ہدایات پر کراچی میں مزید کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوسری کارروائی پرانی سبزی منڈی کے قریب کی گئی، جہاں سے ٹی ٹی پی سے تعلق کے الزام میں داد محمد عرف عادل ولد جلات خان کو گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے تیار دیسی ساختہ بم برآمد ہوا ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی اور اسے کراچی میں حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

سی ٹی ڈی نے تینوں گرفتار افراد کے خلاف اپنے تھانے میں 3 مقدمات درج کرلیے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ تحقیقاتی حکام ملزمان کے مبینہ سہولت کاروں، معاونین، مالی معاونت کرنے والوں اور دیگر ساتھیوں کی شناخت کے لیے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا گرفتار افراد کسی وسیع تر نیٹ ورک کا حصہ تھے اور ان کے ممکنہ اہداف کیا تھے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C