کرم حملوں میں ملوث کمانڈر کاظم سمیت 14 دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر
👁️ 129 بار دیکھا گیا
کرم حملوں میں ملوث کمانڈر کاظم سمیت 14 دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔
اعلامیے کے مطابق 14دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گرد منصور، اسامہ، آدم ساز، یاسین، وزیر محمود کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشت گرد سیف اللہ، اسامہ عرف شفیق، نور اللہ کے سر کی قیمت ایک، ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح عثمان کے سر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ہے سوموار کے روز ضلع کرم میں قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد صوبائی حکومت نے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دیہات کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کرم میں ریاست کے خلاف کارروائیوں میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالا جائے گا جب کہ بدامنی میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت بھی مقرر جائے گی۔
خیبر پختونخوا کی حکومت نے ضلع کرم میں قافلے پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی سے قبل لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان دیہات کو خالی کروانے کا فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 فروری کو ضلع کرم میں شدت پسندوں اور مقامی شہریوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ دیگر چار اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیوروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C