کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک
👁️ 106 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک
سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران دونوں پائلٹس دم توڑ گئے۔
ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہونے والے پائلٹس میجر رینک کے افسران تھے جن کی شناخت میجر روہت کمار اور میجر انوج راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
ترجمان بھارتی فوج کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی مشق پر مامور تھا۔ حادثہ ممکنہ طور پر دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم حتمی بات انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی کہی جا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C