کور کمانڈرز کانفرنس: دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کرینگے، آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
کور کمانڈرز کانفرنس: دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کرینگے، آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت میں ختم کریں گے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 247 ویں کور کمانڈرز کانفرنس بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہوئی جس میں شرکاء کو ملک کی سکیورٹی صورتحال اور بلوچستان میں حالیہ واقعات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ شہداء اور غازیوں نے دہشت گرد حملوں کو کمال جرات سے پسپا کرتے ہوئے ملکی دفاع کو یقینی بنایا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
پاکستانی فوج کا 13 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
تین فروری کو صوبہ بلوچستان کے دو اضلاع پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے میں ایک فوجی افسر سمیت سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے جب کہ فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے 13 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں فوری کارروائی کر کے دونوں حملوں کو پسپا کیا، جس کے بعد نوشکی میں نو دہشتگرد ہلاک جبکہ اس دوران ایک افسر سمیت چار فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری جانب ’پنجگور میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا گیا اور کچھ دہشتگرد علاقے سے بھاگ گئے۔
’بھاگنے والوں میں سے چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر چار کا گھیراؤ کیا گیا جنھیں آج ہلاک کیا گیا ہے کیونکہ وہ ہتھیار ڈالنے سے انکاری تھے۔ ‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ‘پنجگور میں 72 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے اور چھ زخمی ہیں۔’
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ‘ان حملوں سے منسلک تین دہشتگردوں کو گذشتہ روز بالگتر اور کیچ میں ہلاک کیا گیا تھا جن میں سے دو انتہائی مطلوب تھے۔’
بی ایل اے کا حملوں میں 100 سے زیادہ اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
بلوچستان میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان نے میڈیا کو بھیجی گئی ایک ای میل میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس حملے میں شامل اس کے تمام 16 فدائین ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تنظیم کی مجید بریگیڈ کی جانب سے کیے گئے حملوں میں فوج کے تقریباً 100 اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم حکام نے بی ایل اے کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
خیال رہے کہ دو فروری کی شب بلوچستان کے دو مقامات پنجگور اور نوشکی میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹرز پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C