کوہاٹ: درہ آدم خیل میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 421 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: درہ آدم خیل میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے نواحی گاؤں طور چھپر میں طالبان نے پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب طالبان عسکریت پسند پولیس اہلکار یونس خان کے گھر داخل ہوئے اور اسے زبردستی ساتھ لے جانے لگے۔ اہلکار کی جانب سے سخت مزاحمت پر حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ہلاک اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے پولیس لائنز کوہاٹ لے جایا گیا۔
پولیس لائنز میں یونس خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن عباس مجید مروت، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ، دیگر افسران اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد اہلکار کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا اور جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اہلکار "جاسوسی" میں ملوث تھا اور اسے پکڑنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ اہلکار کے ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C