21/January/2022

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ہلاک

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمن میں امریکی ڈرون حملہ، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ہلاک

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا اہم کمانڈر صالح بن سلیم بن عبید مارا گیا ہے۔

خفیہ مانیٹرنگ گروپ سائٹ کا کہنا ہے کہ یمن میں ایک امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔

جنگجو گروہوں کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے اس عالمی ادارے کی سربراہ ریٹا کاٹز کے بقول البتہ جنگجوؤں نے صالح بن سلیم بن عبید کی ہلاکت کی تاریخ اور وقت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ یہ جنگجو القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کا ایک قریبی ساتھی بھی تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C