یوکرائن روس تنازعہ: امریکی فوج کا پہلا دستہ پولینڈ پہنچ گیا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
یوکرائن روس تنازعہ: امریکی فوج کا پہلا دستہ پولینڈ پہنچ گیا
وارسا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/خبر رساں ادارے) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسی ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ نیٹو اتحادی ممالک کی مدد کے لیے مشرقی یورپ کے لیے مزید امریکی فوجی روانہ کریں گے۔ ادھر یوکرائن نے بھی کہا ہے کہ اسے اسلحے کی ضرورت ہے۔
#BREAKING US troop reinforcements arrive in Poland: Polish army pic.twitter.com/HDy8EiEDUz
— AFP News Agency (@AFP) February 5, 2022
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسی ہفتے کہا تھا کہ وہ مشرقی یورپ کے لیے فوجی روانہ کریں گے۔ مغربی ممالک کو یقین ہے کہ روس یوکرائن پر ایک نیا حملہ کرنے والا ہے۔ تاہم امریکی صدر نے کہا ہے کہ اب اس بات کا خطرہ شدید نہیں رہا لیکن ممکنہ حملے کے لیے تیاری ضروری ہے۔
First U.S. reinforcement troops arrive in Poland, more expected https://t.co/R3Zlxd8WWA pic.twitter.com/fTvRjSkz13
— Reuters U.S. News (@ReutersUS) February 5, 2022
دریں اثناء پولش آرمی نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ ہفتے کے دن وارسا پہنچ گیا ہے۔ یہ امریکی فوجی مشرقی یورپ میں پہلے سے ہی تعینات مغربی عسکری دفاعی اتحاد نیٹو کے فوجیوں میں شامل ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ مزید سترہ سو امریکی فوجی جلد ہی پولینڈ پہنچ رہے ہیں۔
پولینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق جاسیاونکا نامی شہر کے نواح میں ان فوجیوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں عارضی شیلٹر ہاؤسز بنائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اس علاقے کو رکاوٹیں لگا کر عام شہریوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
تین ہزار مزید امریکی فوجیوں کی آمد
پولینڈ میں پہلے سے تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد تقریبا ساڑھے چار ہزار بنتی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق مشرقی یورپ میں نیٹو اتحادی ممالک کی عسکری مدد کے لیے مزید تین ہزار فوجی روانہ کیے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ دو ہزار اضافی امریکی فوجی پولینڈ اور جرمنی تعینات کیے جائیں گے جبکہ جرمنی میں پہلے سے موجود ایک ہزار فوجیوں کو رومانیہ منتقل کر دیا جائے گا۔
امریکی اور اس کے مغربی اتحادی ممالک کا دعویٰ ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ کے لگ بھگ فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور وہ ہمسایہ ملک یوکرائن میں فوجی کارروائی کا منصوبہ رکھتا ہے۔
تاہم ماسکو حکومت مسلسل ان الزامات کو مسترد کر رہی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے مفادات پر سمجھوتا بھی نہیں کرے گا۔ روسی صدر نے اسی ہفتے کہا کہ مغربی ممالک انہیں جنگ پر مجبور کر رہے ہیں۔
روس نے اس کشیدگی کی خاطر متعدد شرائط پیش کی ہیں، جن میں یہ بھی ہے کہ یوکرائن کو نیٹو عسکری اتحاد کی رکنیت نہ دی جائے جبکہ مغربی ممالک سابقہ سوویت ریاستوں کے ساتھ ساتھ روس سے متصل مشرقی یورپی ممالک میں عسکری موجودگی مزید نہ بڑھائیں۔
جرمن چانسلر امریکا جائیں گے
یوکرائن بحران میں شدت کے بیچ جرمن چانسلر اولاف شولس نے امریکا کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے دن شولس امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں یوکرائنی بحران پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔
جرمنی نے یوکرائن کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ برلن حکومت روس کے ساتھ نارتھ اسٹریم ٹو کا منصوبہ ختم کرنے سے بھی انکار کر چکی ہے۔ یہ وہ باتیں ہیں، جو امریکا سمیت متعدد یورپی ممالک کے لیے الجھن کا باعث ہیں۔
جنگ نہیں تو یوکرائن کو اسحلہ کیوں چاہیے؟
ادھر یوکرائن نے کہا ہے کہ اسے بھی اسلحے کی ضرورت ہے۔ ناقدین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کییف اس بات پر مصر کے روسی حملے کا بڑا خطرہ نہیں تو وہ عالمی طاقتوں سے اسلحہ کیوں مانگ رہا ہے۔
یوکرائنی صدر وولودومیر زیلنسکی نے حال ہی الزام عائد کیا تھا کہ مغربی ممالک روسی حملے کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، جو غلط ہے۔ اسی طرح ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی اپنے دورہ یوکرائن کے بعد اسی ہفتے کہا تھا کہ یوکرائن پر روسی حملوں کے خطرات کے امریکی تجزیوں کی وجہ سے تناؤ بڑھا ہے۔
ترک صدر نے یہ بھی کہا تھا کہمغربی ممالک نے یوکرائنی بحران کو زیادہ سنگین بنایا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن اس تناظر میں مناسب ردعمل ظاہر کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ ایردوآن اس بحران کے حل کی خاطر جلد ہی روس اور یوکرائن کے مابین ایک سمٹ منعقد کرانے کی کوشش میں ہے، جس کا اہتمام ترکی میں ہی کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C