02/February/2025

یوکرین میں روسی حملے، 12 شہری ہلاک، 16 زخمی

👁️ 72 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین میں روسی حملے، 12 شہری ہلاک، 16 زخمی

یوکرین میں روسی حملے، 12 شہری ہلاک، 16 زخمی

کییف + ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) روسی فوج نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین کے مختلف حصوں میں میزائل، گلائیڈ بموں اور ڈرونز سے حملے کیے۔ مقامی حکام کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یوکرینی حکام نے ہفتہ یکم فروی کی شام بتایا کہ یوکرین کے ایک وسطی شہر پولتاوا میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں 12 افراد جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔ ان ہلاکتوں پر اس علاقے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ روسی علاقے کروسک کے شہر سوجا میں ایک اسکول پر ایک روسی گلائیڈ بم حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرینی جنرل اسٹاف کے مطابق یہ اسکول ایمرجنسی شیلٹر کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ خیال رہے کہ روسی علاقہ کروسک گزشتہ پانچ ماہ سے یوکرینی فورسز کے قبضے میں ہے۔

فیس بُک پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 84 شہریوں کو وہاں سے نکالا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایکس پر لکھا: ”انہوں (روسیوں) نے عمارت تباہ کر دی، حالانکہ وہاں عام شہری موجود تھے۔‘‘

دوسری طرف روس نے اس حملے کا الزام یوکرینی فورسز پر عائد کیا ہے۔ آج اتوار دو فروری کو روسی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹیلی گرام پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یوکرینی فورسز نے سُوجا شہر میں ایک بورڈنگ اسکول کو ایک میزائل حملے کا ہدف بنایا۔

اسی دوران یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی میں ایک حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ مشرقی شہر خارکیف مین ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

روس کی طرف سے ایک ہفتے میں 1400 حملے، زیلنسکی

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے ایک بار پھر درخواست کی ہے کہ وہ روسی جارحیت کے شکار ان کے ملک کی مزید مدد کریں۔

آج اتوار دو فروری کو ٹیلی گرام پر انہوں نے لکھا، ”ہر روز روس یوکرین کو ڈرونز، میزائلوں اور فضا سے برسائے گئے بموں سے نشانہ بناتا ہے۔‘‘

زیلنسکی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روس کی طرف سے یوکرین میں 50 میزائل، 660 ڈرون اور 760 گلائیڈ بم حملے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا، ”روس خود سے باز نہیں آئے گا، دنیا کو اسے مجبور کرنا ہو گا کہ وہ خوفناک اور کسی اشتعال کے بغیر بھی جاری اس جارحیت کو روکے۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C