13/August/2025

11 مئی خودکش حملہ ، ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن کا جلسہ تھا، آئی جی پی خیبرپختونخواہ

👁️ 338 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
11 مئی خودکش حملہ ، ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن کا جلسہ تھا، آئی جی پی خیبرپختونخواہ

11 مئی خودکش حملہ ، ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن کا جلسہ تھا، آئی جی پی خیبرپختونخواہ

پشاور (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر 11 مئی کو پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ بروقت ناکام نہ بنایا جاتا تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ ان کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف جے یو آئی سربراہ کا جلسہ تھا، تاہم پولیس نے انہیں وہاں تک پہنچنے سے روک دیا۔ یہ رواں سال کی سب سے بڑی دہشت گردی کی کارروائی تھی جو ناکام بنائی گئی۔ آئی جی نے بتایا کہ اس روز جے یو آئی کے جلسے کے لیے چار خودکش بمبار آئے تھے، جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک نے پولیس کی مزاحمت پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے میں چمکنی پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران کوہاٹ میں بھی ایک بڑا حملہ بروقت ناکام بنایا گیا۔ صوبے میں پہلی بار پولیس نے دہشت گردوں کے ڈرون مار گرائے، اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے بنوں میں دو ڈرون تباہ کیے گئے۔ آئی جی ذوالفقار حمید کے مطابق باجوڑ میں جاری ٹارگٹڈ کارروائیاں جنوبی اضلاع کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ میں دہشت گردوں کی تشکیل کو بھی پولیس آپریشن کے ذریعے منتشر کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں موٹروے یا ہائی ویز پر کسی جگہ دہشت گردوں کا ناکہ موجود نہیں، اور اب ڈی آئی خان سے کوئٹہ تک سفر سکیورٹی کے لحاظ سے پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C