پنجاب اسمبلی: بلاول بھٹو کو غدار وطن قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع
👁️ 154 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی: بلاول بھٹو کو غدار وطن قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو غدار وطن قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔
تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی۔ پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوغدار وطن قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان کی رائے ہے کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بلاول بھٹو کا بیان پاکستان کی مخالفت اورمودی سرکارکی حمایت میں ہے۔ اس ایوان کی یہ رائے ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اوراس کے ادارے اپنے اندرونی وبیرونی معاملات کوہرسطح پر بحسن و خوبی دیکھ رہے ہیں۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کو غدار وطن قرار دیا جائے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے بھرپور کارروائی کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C