بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
👁️ 148 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو/بی بی سی)پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکہ شہر میں اتوار کی شب مغربی بائی پاس کے ساتھ بروری روڈ کے آخری سٹاپ ہوا۔
ایس ایچ او بروری پولیس سٹیشن محمود خروٹی نے بتایا کہ دھماکے سے ایک ہنڈا سوک کار متاثر ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ دھماکے سے کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا جبکہ دھماکے سے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکہ مقناطیسی بم پھٹنے کی وجہ سے ہوا جوکہ کار میں ڈرائیور کی سائیڈ پر چپکایا گیا تھا۔
اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قلات سے تعلق رکھنے والے حسین علی محمد حسنی کے نام سے ہوئی جبکہ گاڑی میں سوار ان کا ساتھی نبیل زخمی ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں یہ دوسرا بم دھماکہ تھا۔ گزشتہ روز کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے ہنہ میں کلی منگلا کے قریب بم دھماکے کے ایک واقعے میں دو بھائی ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C