آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی: ایران نے خلیج میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی تصدیق کردی
👁️ 311 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی: ایران نے خلیج میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی تصدیق کردی
تہران (ڈیلی ارد ) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ہفتے کے روز تصدیق کر دی کہ ملک کے ساحل کے قریب خلیج میں ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت سکیورٹی کمپنیوں کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کہ اس ٹینکر پر قبضے کے پیچھے ایران ہی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ’’کل صبح 7 بج کر 30 منٹ پر عدالتی حکم کے بعد ’ٹالارا‘ کے تجارتی نام اور مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار آئل ٹینکر کے کارگو کو ضبط کرنے کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورسز کے ریپڈ ری ایکشن یونٹس نے اس کی نقل و حرکت کی نگرانی کی، اسے روکا اور قبضے میں لے لیا۔‘‘
بیان میں کہا گیا کہ یہ ٹینکر ’ غیر مجاز کارگو لے جا کر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا‘۔ مزید بتایا گیا کہ جہاز ’30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل کارگو لے کر سنگاپور جا رہا تھا‘۔
میرین سکیورٹی کمپنی ایمبری کے مطابق اس بحری جہاز نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ امارت عجمان سے روانہ ہو کر آبنائے ہرمز کے ذریعے جنوب کا رخ کیا تھا اور اس دوران تین چھوٹی کشتیاں اس کے نزدیک گئیں، جس کے بعد اس نے ’’اچانک اپنا راستہ تبدیل‘‘ کر لیا۔
امریکی بحریہ نے کہا کہ وہ ’صورتحال پر فعال طور پر نظر رکھے ہوئے‘ ہے۔ امریکی پانچویں بحری بیڑے کی قیادت کے مطابق، ’تجارتی جہازوں کو کھلے سمندر میں زیادہ تر بلا روک ٹوک آمدورفت اور تجارت کا حق حاصل ہے‘۔
آبنائے ہرمز عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے اور یہاں ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ایران نے گزشتہ برس بھی یہاں ایک کنٹینر شپ یہ کہتے ہوئے قبضے میں لے لیا تھاکہ اس کے اسرائیل سے روابط ہیں، جب کہ اس سے قبل ایران کے شام میں قونصل خانے پر ہونے والے مہلک حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C