اب کوئی نیا بنگلہ دیش بننے نہیں دیں گے، حق کیلئے لڑیں گے: آصف زرداری
👁️ 164 بار دیکھا گیا
اب کوئی نیا بنگلہ دیش بننے نہیں دیں گے، حق کیلئے لڑیں گے: آصف زرداری
ٹنڈو آدم (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔
ٹنڈوآدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے انتخابات کے دوران کا کہا تھا کہ ان کا جو ڈھونگ نظر آرہا ہے وہ 18 ویں ترمیم پر ڈاکہ ہے، پہلے یہ لوگ ہماری یونیورسٹیاں لے گئے، اب سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد میں لے کر جا رہے ہیں، اور جو لوگ سندھ میں رہتے ہیں ان کی نوکریاں بھی چلی جائیں گی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا، لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔
آصف زرداری نے کہا کہ یہ جنگ سندھ کے وسائل کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے اور اس جنگ میں ہمارے ساتھ پشتون، بلوچی اور ساؤتھ پنجاب ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں، یہ لوگ بے وقوف ہیں، ان کی ٹانگیں ڈگمگا جاتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C