اسرائیل میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، 4 شدید زخمی
👁️ 119 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، 4 شدید زخمی
یروشلم (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیل کے شہر حیفہ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے ایک بس سٹیشن پر چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مجرم کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس نے کہا ہے کہ ایک 70 سالہ شخص ہلاک ہو گئے جبکہ باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور دروز فرقے سے تعلق رکھنے والا اسرائیلی شہری ہے جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں ایک مرد اور ایک خاتون جن کی عمر تیس سال ہے اور ایک پندرہ سالہ لڑکا شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے 19 جنوری کو نافذ ہونے کے بعد اسرائیل میں یہ پہلا ایسا حملہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C