اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
👁️ 348 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے جمعہ 19 جون کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے ہمسایہ ملک لبنان میں گزشتہ رات اور آج جمعے کی صبح بھی 80 سے زائد ایسے اہداف کو نشانہ بنایا، جو حزب اللہ کے ’دہشت گردانہ ڈھانچوں‘ کا حصہ تھے اور ان کارروائیوں میں اس ایران نواز لبنانی شیعہ ملیشیا کے ’درجنوں‘ ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اس نےحزب اللہ کے ٹھکانوں پر یہ حملے اس مسلح تنظیم کے عسکریت پسندوں کی طرف سے لبنان جنگ میں فائر بندی ڈیل کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کیے۔
اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ’’گزشتہ رات آئی ڈی ایف نے جنوبی لبنان میں نبطیہ کے علاقے اور سکیورٹی زون کے اندر اور اس سے باہر کے علاقوں میں بھی حزب اللہ کے دہشت گردانہ ڈھانچے کے حصوں، لانچنگ پوزیشنوں، دہشت گردوں اور ان کے کمانڈ مراکز پر 80 سے زیادہ حملے کیے۔‘‘
بیان کے مطابق، ’’ان حملوں میں حزب اللہ کے ایسے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو ان کمانڈ سینٹرز اور لانچنگ پوزیشنوں کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔‘‘
اسرائیل نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ اس نے جنگ بندی کی تصدیق سے پہلے مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں حزب الله کے دو کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C