اسرائیل، فن لینڈ کے درمیان 31 کروڑ یورو کے فضائی دفاعی نظام کا معاہدہ
👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل، فن لینڈ کے درمیان 31 کروڑ یورو کے فضائی دفاعی نظام کا معاہدہ
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیل کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز نیٹو کے نئے رکن فن لینڈ کو ’ڈیوڈز سلنگ ایئر ڈیفنس سسٹم‘ کی فروخت کے لیے 31 کروڑ یورو (34 کروڑ ڈالر) کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے اسے ایک ’تاریخی معاہدہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکی کمپنیوں کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا یہ فضائی دفاعی نظام بیلسٹک میزائل، کروز میزائل، ہوائی جہاز اور ڈرونز کو روک سکتا ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں اسرائیل نے جرمنی کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جو کہ اس کے ہتھیاروں کے شعبے میں اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، اس معاہدے کے تحت جرمنی کو اسرائیل اپنا ایرو 3 ہائپرسونک میزائل سسٹم فروخت کرے گا۔
’لانگ رینج ایرو 3 سسٹم‘ بھی اسرائیل اور اس کے سب سے بڑے اتحادی امریکا کی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا اور اس معاہدے کو حتمی شکل دینے سے پہلے امریکا سے اس کی فروخت کی منظوری لینا ضروری تھی۔
یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا جب جرمنی نے گزشتہ سال یوکرین پر روسی حملے کے بعد یورپ میں نیٹو کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور اتحادیوں سے کہا کہ وہ مل کر دفاعی سسٹم خریدیں۔
نیٹو کے نئے رکن فن لینڈ نے بھی فوری طور پر طیاروں، راکٹوں اور میزائلوں کے خلاف اسرائیلی دفاعی نظام خریدنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کے سبب اسرائیلی ہتھیاروں کی یورپ میں مانگ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C