اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا معذور افراد کیلئے آسان قرض فراہم کرنے کا اعلان
👁️ 244 بار دیکھا گیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا معذور افراد کیلئے آسان قرض فراہم کرنے کا اعلان
کراچی (ڈیلی اردو) گورنر اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ خصوصی افراد کو ساڑھے 5 سال کیلئے 15 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا، قرضہ جات پر مالیاتی اداروں کو اسٹیٹ بینک کی ضمانت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے خصوصی افراد کیلئے رعایتی قرضوں کی سہولت دینے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معذور افراد کی مشکلات اور اُن کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے ترجیحی شعبے کی ترقی کو پیشِ نظر رکھ کر خصوصی افراد کے لیے ایک اسکیم پر نظر ثانی کی ہے۔
اسپیشل افراد کو کارآمد شہری بنانے کیلئے پالیسی بنائی ہے، طارق باجوہ نے یہ اعلان خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور پر قومی اسمبلی کی مجلسِ قائمہ کے ساتویں اجلاس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ساڑھے 5 سال کیلئے 15 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتے ہیں، خصوصی قرضے پر مالیاتی اداروں کو اسٹیٹ بینک کی ضمانت ہوگی۔
اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرضے کی اس سہولت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں خصوصی افراد کے سماجی و معاشی حالات بہتر بنائے جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C