اسپین: مخالفین کے سر قلم کرنے کا منصوبہ ناکام، تحریک لبیک پاکستان کے 10 ملزمان گرفتار
👁️ 125 بار دیکھا گیا
اسپین: مخالفین کے سر قلم کرنے کا منصوبہ ناکام، تحریک لبیک پاکستان کے 10 ملزمان گرفتار
بارسلونا (ڈیلی اردو) بارسلونا میں 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جو اپنے مخالفین کے سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے منسلک تھی، جو ایک انتہا پسند اسلامی جماعت ہے اور اسلامی قوانین کے نفاذ کی حمایت کرتی ہے ۔
تحقیقاتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرفتار شدگان ایک ہی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، جو اپنی مالی مدد کے لیے اپنے ہی ارکان سے چندہ وصول کرتی تھی۔
اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔ ایک اضافی مشتبہ شخص کو اطالوی شہر پیاکنزا سے حراست میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین گرفتاریاں 3 مارچ کی رات کو مختلف مقامات پر سے ہوئیں، یہ آپریشن 2022 میں 5 اور 2023 میں 14 افراد کی گرفتاری کے بعد دوبارہ سے کیا گیا ہے، جس سے اس کیس کے سلسلے میں گرفتار مشتبہ افراد کی کل تعداد 30 ہوگئی ہے۔
حکام نے اب تک کسی بھی بیرونی رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کا مرکز اسپین میں تھا۔ گروپ کا مبینہ سرغنہ 55 سالہ پاکستانی شہری بتایا جاتا ہے۔
تفتیش کاروں نے اس گروپ کو ایک انتہا پسند تنظیم سے جوڑ دیا ہے جس نے پرتشدد ہدایات جاری کرنے اور توہین مذہب کے الزامات پر یورپ اور پاکستان میں کیے گئے حملوں کی تعریف کرنے کے لیے خفیہ پیغام رسانی کے پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔
نیٹ ورک کے اندر کچھ افراد نے مبینہ طور پر ممکنہ حملوں کے لیے یورپ میں مخصوص اہداف کی نشاندہی کرنا شروع کر دی تھی
حکام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک علیحدہ آن لائن گروپ، جس کی قیادت ایک گرفتار خاتون کررہی تھی، خصوصی طور پر خواتین ارکان پر مشتمل تھا۔
یہ گروپ مبینہ طور پر انتہا پسندانہ پروپیگنڈہ پھیلانے اور ممکنہ اہداف کے انتخاب میں مدد کرنے میں ملوث تھا۔
تفتیش کاروں کے مطابق تنظیم کو خود مالی اعانت فراہم کی گئی تھی، جس کے اراکین اس کی سرگرمیوں کو فنڈ دینے کے لیے باقاعدہ تعاون کرتے تھے۔
دس گرفتار افراد کو 6 مارچ کو اسپین کی مرکزی تفتیشی عدالت نمبر 6 کے سامنے پیش کیا گیا، جن پر دہشت گردوں کی مالی معاونت، بھرتی، اور انتہا پسندی کی مدد اور حوصلہ افزائی کے الزامات عائد ہیں ہے۔
اسپین کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ساتھ کام کرنے والی عدالت نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا جبکہ باقی افراد سے تفتیش جاری ہے۔
ہسپانوی پولیس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسپین کے اندر گروپ کی کارروائیوں کے باوجود، اب تک دیگر بین الاقوامی نیٹ ورکس سے کوئی بیرونی روابط قائم نہیں ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C