اسپین میں سائنس فیسٹیول کے دوران دھماکا، بچوں سمیت 18 افراد زخمی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
اسپین میں سائنس فیسٹیول کے دوران دھماکا، بچوں سمیت 18 افراد زخمی
میڈرڈ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اسپین کی ایک یونیورسٹی میں سائنسی تجربوں کے مظاہرے کے دوران مائع ناٹروجن کا کنٹینر پھٹنے سے بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک پانچ سالہ بچی سمیت چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسپین میں ایک سائنس فیسٹیول کے دوران ہونے والے دھماکے میں تقریبا 18 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حادثہ گزشتہ روز بارسلونا کے شمال مشرق میں تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جیرونا کے شہر کاتالان کے ہاؤس آف کلچر میں ایک سائنسی تجربے کے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
https://twitter.com/sotiridi/status/1576130647252381696?t=YfD6AMcN70B6DC2WhPtLIw&s=19
زخمی ہونے والے افراد میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں دس کم عمر بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی عمریں تین سے 13 سال کے درمیان ہیں۔
حکام کے مطابق یونیورسٹی آف جیرونا کی جانب سے منعقد کیے گئے اس سائنسی میلے میں ایک مظاہرے کے دوران مائع نائٹروجن کا ایک کنٹینر پھٹ گیا۔ اس موقع پر ناظرین میں 200 سے 300 افراد موجود تھے۔
حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کے زخمی ہونے والے افراد جھلسنے سے بچ گئے ہیں تاہم دھاتی کنٹینر کے پھٹنے سے اس کے ٹکڑے وہاں موجود لوگوں کو لگے، جس کے باعث کئی لوگ زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک پانچ سالہ بچی کو سب سے زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔
اس بچی سمیت چار دیگر شدید زخمی افراد جیرونا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمی افراد میں 10 اور 12 سال کی عمر کے دو دیگر بچے، ایک 47 سالہ خاتون اور ایک 31 سالہ مرد شامل ہیں۔ باقی افراد جنہیں معمولی چوٹیں آئیں تھیں انہیں علاج کے بعد گزشتہ شب گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
متلقہ یونیورسٹی کے ترجمان سلواڈور مارٹی نے یقین دلایا کہ مائع نائٹروجن کے ساتھ پہلے بھی کئی تجربات بغیر کسی پریشانی کے کیے جا چکے ہیں اور اس سے پہلے کبھی ایسا کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، ” یہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس بار حادثہ کیوں پیش آیا۔‘‘ مارٹی نے کہا کہ کاتالان پولیس اس بابت اپنی تحقیقات جلد شروع کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C