افغان شہریوں کی ’جبری وطن واپسی‘ بند کی جائے، ایمنسٹی کا عالمی برادری سے مطالبہ
👁️ 279 بار دیکھا گیا
افغان شہریوں کی ’جبری وطن واپسی‘ بند کی جائے، ایمنسٹی کا عالمی برادری سے مطالبہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان شہریوں کو زبردستی واپس افغانستان بھیجنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔ اس تنظیم نے کہا کہ پاکستان، ایران اور بعض یورپی ممالک افغان مہاجرین کو ’’غیر قانونی طور پر‘‘ ملک بدر کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس سال اب تک تقریباً 25 لاکھ افغان شہری واپس لوٹ چکے ہیں، جو ملک کی آبادی میں چھ فیصد اضافہ ہے اور پہلے سے موجود معاشی، ماحولیاتی اور انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔
ایمنسٹی نے خبردار کیا کہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں وطن واپس لوٹنے والوں کو ’’سنگین خطرات‘‘ لاحق ہیں۔ تنظیم نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کسی بھی شخص کو کسی ایسے مقام پر واپس بھیجنے سے منع کرتا ہے، جہاں اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہو۔
پاکستان، ایران اور یورپ سے جبری واپسی
پاکستان اور ایران نے حالیہ برسوں میں افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرنا شروع کیا ہے، جبکہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق جرمن، آسٹرین اور یورپی یونین کے اہلکار بھی کابل میں طالبان حکام کے ساتھ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہاں مقیم افغان مہاجرین میں ’’دہشت گرد اور مجرم‘‘ بھی شامل ہیں۔
ایمنسٹی نے کہا ہے کہ یہ اقدامات اس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہیں کہ افغان شہری اپنے ملک سے کیوں فرار ہوئے تھے اور اگر واپس بھیجے گئے تو انہیں کس قدر خطرات کا سامنا ہوگا۔ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جبکہ وطن لوٹنے والے باشندوں کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب نہیں ہیں۔
بین الاقوامی امداد میں کمی
غیر ملکی امداد میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں نے افغان حکومت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ اقوام متحدہ، این جی اوز اور طالبان حکام نے واپس وطن لوٹنے والے افغان شہریوں کی مدد کے لیے مزید فنڈنگ کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C