18/June/2021

افغان فوج نے کابل کے قریب 10 طالبان کو ہلاک کردیا

👁️ 19 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغان فوج نے کابل کے قریب 10 طالبان کو ہلاک کردیا

افغان فوج نے کابل کے قریب 10 طالبان کو ہلاک کردیا

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغان دارالحکومت کابل سے 35 کلومیٹر مغرب میں جمعرات کی شب افغان فوج کی جانب سے مشرقی صوبہ وردک میں موجود طالبان کے ایک ٹھکانے پر حملے کے نتیجے میں 10 طالبان دہشت گردوں ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع نے جمعہ کے روز تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان قومی دفاع اور سیکیورٹی فورسز ( اے این ڈی ایس ایف) نے گزشتہ رات صوبہ وردک کے ضلع نیرک میں دہشت گردوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس میں 10 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

مئی میں شدید جھڑپوں کے بعد نیرک اور ہمسایہ ضلع جلریز پر قبضہ کر نے والے طالبان دہشت گردوں نے تاحال اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایسے وقت میں جب کہ امریکی اور نیٹو افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں اس ملک میں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C