افغانستان: تخار میں حملہ، چینی شہری ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 157 بار دیکھا گیا
افغانستان: تخار میں حملہ، چینی شہری ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان میں حملے کے نتیجے میں ایک چینی شہری ہلاک ہوگیا، جہاں طالبان حکومت بیجنگ سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے سیکیورٹی کی بہتر تصویر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صوبائی پولیس ترجمان محمد اکبر حقانی نے بتایا کہ تاجکستان کی سرحد سے متصل شمالی صوبہ تخار میں سفر کے دوران چینی شہری کو مسلح افراد حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔
اکبر حقانی کا کہنا تھا کہ مقتول چینی کے ساتھ سفر کرنے والے مترجم نے بتایا کہ وہ ’نامعلوم وجوہات‘ اور سیکیورٹی حکام کو بتائے بغیر سفر کررہے تھے، جن کے ساتھ افغانستان میں سفر کے دوران عام طور پر متعدد دیگر چینی شہری بھی ہوتے ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ عبدالمتین قانی نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی شہری کاروباری شخصیت تھے اور ان کا افغانستان میں مائننگ کا معاہدہ تھا۔
کابل میں چینی سفارت خانے نے کوئی ردعمل نہیں دیا، دوسری جانب عالمی شدت ہسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
طالبان حکومت افغانستان کے وسیع قدرتی وسائل کو استعمال کرنا چاہتی ہے، جن پر دو دہائیوں کی جنگ کے دوران کام نہیں کیا گیا، افغانستان اسے تباہ شدہ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے اہمیت دے رہا ہے۔
سیکیورٹی خدشات کے باوجود ہمسایہ ملک چین افغانستان کے لیے ایک ممکنہ سرمایہ کاری شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
چینی اور افغان حکام نے کابل میں سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔
نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے شرکا کو کہا تھا کہ میں اپنے چینی دوستوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امن اور سیکیورٹی ہے، ہم چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اعتماد کے ساتھ افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C