افغانستان سے جنوبی وزیرستان پر حملہ، خاتون سمیت 4 بچے زخمی
👁️ 212 بار دیکھا گیا
افغانستان سے جنوبی وزیرستان پر حملہ، خاتون سمیت 4 بچے زخمی
جنوبی وزیرستان (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی پر افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار بچے زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان فورسز نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بلااشتعال گولہ باری کی۔ افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا ایک مارٹر گولہ مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آکر گرا، جس کے نتیجے میں چار بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور ان سے وابستہ خوارج عناصر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہے اور صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ آپریشن "غضب للحق" مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C