افغانستان سے پاکستان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کا انکشاف، دہشتگرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں
👁️ 135 بار دیکھا گیا
افغانستان سے پاکستان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کا انکشاف، دہشتگرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کی مذموم سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے تحت پاکستان میں موجود غیر ملکی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جانا تھا تاکہ ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا جا سکے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار اور قندھار سے پاکستان میں ملٹری، سفارتی، غیر ملکی شہریوں اور سی پیک پراجیکٹس کو دہشتگرد کاروائیاں کا نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔
ٹاپ انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگرد گروپس کے کمانڈرز کے 12 سے زائد کمیونی کیشن انٹرسپٹ کئے جن سے معلوم ہوا کہ انہوں نے پاکستان کے امن پر وار کرنے کے لیے نئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔
ٹاپ سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگرد گروپس کے کمانڈرز کے 12سے زائد کمیونی کیشن انٹرسپٹ کئے جن سے افغان سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی کئے جانے کا انکشاف ہوا۔ ان کے مطابق کمیونی کیشن انٹرسپٹ پاکستان افغانستان کے بارڈر پر واقع افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور قندھار سے کئے گئے۔
جن میں دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) چیف نور ولی محسود اور دہشت گرد تنظیم جماعت الااحرار کے سربراہ اسد آفریدی کی ہدایات کو فالو کرتے ہوئے ان کے سیکنڈ لائن کمانڈرز پاکستان میں ملٹری، سفارتی مشنز اور غیر ملکی شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی پر بات کر رہے ہیں۔ اس گفتگو کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف نئی دہشتگردی کی لہر لانچ کرنے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اور افغان سکیورٹی سروس این ڈی ایس کی معاونت شامل ہے۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب این ڈی ایس سٹیشن میں ٹی ٹی پی، جماعت الااحرار کے دہشتگردوں سے بھارتی ایجنسی اور افغان سکیورٹی سروس کی ملاقات متوقع ہے جس میں ان کو ملٹری، سفارتی، غیر ملکی شہریوں اور سی پیک کے مخصوص ٹارگٹ دیئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 28 فروری اور 4 مارچ کو کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الااحرار کے دہشتگرد کمانڈرز نور ولی محسود اور اسد آفریدی سے ننگرہار اور قندھار میں بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کے آپریٹرز کی ملاقاتیں سپاٹ کی گئیں۔ ملاقاتیں این ڈی ایس کے سیف ہاسز میں کی گئیں۔
بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بلوچستان میں سی پیک پراجیکٹس پر دہشت گردی کے ٹارگٹس کے علاوہ ان پراجیکٹس پر کام کرنے والے لوگوں خصوصا چینی شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ جبکہ بلوچستان میں بھی خودکش حملوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کا خصوصی ہدف سکیورٹی فورسز ہو سکتی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان سے دہشت گرد پنجاب میں بھی لانچ کئے جانے کا بھی خدشہ ہے۔
عسکری انٹیلی جنس اداروں کی تھریٹ اسیسمنٹ کے مطابق شکست خوردہ بھارت اپنی عوام اور افواج کے مورال کو بلند کرنے کے لیے پراکسی وار فیئر کا سہارا لے سکتا ہے جس کا خصوصی ہدف سیکیورٹی فورسز ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3457 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C