افغانستان: صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے میں ملوث کمانڈر سمیت 4 طالبان گرفتار
👁️ 20 بار دیکھا گیا
افغانستان: صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے میں ملوث کمانڈر سمیت 4 طالبان گرفتار
کابل (ڈیلی اردو) افغان فورسز نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے دوران کابل میں صدارتی محل کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے راکٹ حملے میں ملوث کمانڈر سمیت 4 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق منگل کو صدارتی محل کے قریب اس وقت تین راکٹ آکر گرے تھے جب صدر اشرف غنی اور ان کے اعلیٰ عہدیدار محل کے احاطے میں کھلے مقام پر نماز عید ادا کر افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ پولیس نے کابل میں آپریشن کے دوران حملے میں ملوث 4 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان میر واعظ استانکزئی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ ‘کمانڈر مومن اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان سب کا تعلق طالبان گروپ سے ہے’۔
انہوں نے کہا کہ مومن راکٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جبکہ گروپ دیگر حملوں میں ملوث ہے۔
صدارتی محل کو گزشتہ سال اس وقت بھی نشانہ بنایا گیا تھا جب سیکڑوں افراد دوسری مدت کے لیے اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
طالبان حالیہ سالوں میں اسلامی تہواروں کے دوران سیز فائرز کا اعلان کرتے رہے ہیں جس دوران افغان شہری باحفاظت اپنے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کرتے تھے، لیکن اس بار ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
ملک کے مختلف حصوں میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائیاں جاری ہیں جبکہ دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں بھی جنگ کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔
پرتشدد واقعات میں کمی کے لیے افغان حکام نے ہفتہ کو ملک کے 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کے اوقات کے لیے کرفیو نافذ کردیا تھا۔
صدارتی محل کے قریب راکٹ حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان، امریکا کی زیر قیادت غیر ملکی افواج کے انخلا کے آخری مراحل میں تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے مختلف اضلاع، بارڈر کراسنگز پر قبضے کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4616 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C