افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری
👁️ 450 بار دیکھا گیا
افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغان طالبان کے مطابق ملک میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رات ڈیڑھ بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 تھی جبکہ اس کا مرکز خوست سے 44 کلومیٹر کی فاصلے پر تھا۔
زلزلے سے مشرقی صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے ملنے والی تصاویر میں تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔ ان تصاویر میں زخمی افراد کو سٹریچرز پر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ بھی نظر آ رہا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور دوردراز علاقوں میں زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
طالبان رہنما ہبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس زلزلے سے سینکڑوں مکانات منہدم ہوئے ہیں اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں اطلاعات کے محکمے کے سربراہ محمد امین حزیفی نے بی بی سی میں بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد 1000 ہے جبکہ 1500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایک لاکھ افغانی جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار افغانی دے گی۔
افغانستان کی حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تمام غیر سرکاری اداروں اور ایجنسیز سے درخواست کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
ایک مقامی ڈاکٹر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک زیادہ جانی نقصان افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع گایان اور برمل میں ہوا ہے۔ مقامی میڈیا ویب سائٹ اطلاعات روز کے مطابق گایان میں ایک گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
افغانستان میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) نے متعلقہ خیراتی اداروں سے زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پیغامات میں ایجنسی کے حکام نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی جانب ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیں تاکہ فوری ضروریات کا اندازہ لگایا جا سکے۔
ادھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔’
انھوں نے کہا ہے کہ ‘پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔’ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر پیغام میں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔‘
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپین میڈیٹرینین سیزمالوجیکل سینٹر نے کہا ہے کہ اس زلزلے کے جھٹکے تقریباً 500 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے اور افغانستان، پاکستان اور انڈیا تک اس کے اثرات پہنچے۔
سینٹر کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے لے کر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک محسوس کیے گئے لیکن پاکستان میں زلزلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر میری دعائیں اور ہمدردیاں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 22, 2022
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک تھی جو زمین میں 51 کلومیٹر گہرائی پر شروع ہوا۔ واضح رہے کہ زلزلہ ایک ایسے وقت آیا جب زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔
واضح رہے کہ افغانستان ایک ایسے خطے میں موجود ہے جہاں زمین کی تہہ میں کئی فالٹ لائنز موجود ہیں جن میں چمن فالٹ لائن، ہری رد فالٹ لائن، وسطی بدخشاں فالٹ لائن اور درواز فالٹ لائن شامل ہیں۔
اسی وجہ سے افغانستان میں زلزلوں کی وجہ سے کافی تباہی ہوتی ہے خصوصا دیہی علاقوں میں جہاں زیادہ تر مکان کمزور ہوتے ہیں۔
دوسری جانب دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے افغانستان کی حکومتوں کے لیے قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا بھی مشکل رہا ہے حالانکہ بین الاقوامی اداروں نے گزشتہ برسوں میں کئی عمارات کو محفوظ بنانے کی کوششیں ضرور کی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C