افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی تربیتی مشق کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔
طالبان کی وزارتِ دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کے مطابق اس واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
طالبان لگ بھگ ایک سال قبل اگست 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں برسر، اقتدار آئے تھے، جس کے بعد طالبان نے چند امریکی ساختہ ایئر کرافٹس قبضے میں لیے تھے جب کہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی تعداد کتنی ہے۔
طالبان کے مطابق امریکہ کی فورسز نے افغانستان چھوڑتے ہوئے ملٹری ہارڈ ویئر کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا تھا جب کہ سابقہ حکومت کے ماتحت افغان فورسز چند ہیلی کاپٹرز وسطی ایشیائی ممالک میں اڑا کر لے گئے تھے جو اب بھی وہاں موجود ہیں۔
ټالب د بیت المال سره خیانت کوي.
دا د تیرې ورځې بلاک هاک چورلګه ده چې د یو ټالپ لاس یې ورکړې ده او سقوط یې کړه .
د یوې چورلګې قیمت ۳۵ میلونه ډالره ده . pic.twitter.com/UQoNQ0f4vy— Abdulhaq Omeri (@AbdulhaqOmeri) September 11, 2022
رواں سال اپریل میں امریکہ کے قانون سازوں کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں پینٹاگان نے تصدیق کی تھی کہ افغانستان میں امریکہ کی حمایت یافتہ حکومت کے زوال کے بعد طالبان کو لگ بھگ سات ارب ڈالر سے زائد مالیت کا امریکی فوجی ساز وسامان ہاتھ لگا تھا۔
یہ تفصیلات جو سب سے پہلے امریکہ کے نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے رپورٹ کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ واشنگٹن نے افغانستان کی فوج کو طالبان، القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں کھڑا کرنے کے لیے کس قدر کوشش کی تھی۔
رپورٹ میں گزشتہ سال 30 اگست کو کابل کے بین الااقوامی ایئرپورٹ سے آخری امریکی فوجی کے روانہ ہونے کے بعد طالبان کے ہاتھ لگنے والے ساز وسامان کی مالیت کی تفصیل بھی دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 2005 سے 2021 تک افغان فوج کو فراہم کیے گئے 18 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازو سامان میں سے صرف سات ارب ڈالر کا سامان وہاں باقی رہ گیا تھا۔
محکمۂ دفاع کے ترجمان میجر روب لوڈویک کے مطابق اس میں ہوائی جہاز، گاڑیاں، گولہ بارود، بندوقیں اور مواصلاتی ساز وسامان کے ساتھ مرمت کے قابل دیگر اشیا بھی شامل تھیں۔
انہوں نے زور دیا تھا کہ یہ سامان افغان حکومت کی ملکیت تھا، جو اب ختم ہوچکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C