افغانستان میں غذائی قلت: 40 لاکھ بچے موت کے خطرے سے دوچار
👁️ 220 بار دیکھا گیا
افغانستان میں غذائی قلت: 40 لاکھ بچے موت کے خطرے سے دوچار
کابل (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) تین ماہ کی عمر میں نمونیا کا شدید حملہ برداشت کرنے کے بعد آرتیا کی حالت مزید ابتر ہو گئی اور اس کے والدین مدد کی تلاش میں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال کا چکر کاٹتے رہے۔
ہرات ریجنل ہسپتال میں نجیبہ نے بتایا، ''مجھے مناسب آرام اور اچھا کھانا نہیں ملا‘‘، جس کی وجہ سے دودھ کی پیداوار متاثر ہوئی۔ ان دنوں میرے پاس بچی کے لیے کافی دودھ نہیں ہے۔‘‘
رازداری کی وجہ سے اپنے کنبے کا نام ظاہر نہ کرنے والی نجیبہ نے بتایا کہ ان کا خاندان ان کے شوہر کی برقی سامان کی دکان سے روزگار کماتا ہے۔ آرتیا کی دیکھ بھال کے لیے نجیبہ اور ان کے شوہر نے اپنی محدود بچت خرچ کر دی، پھر پتہ چلا کہ بچی کو پیدائشی طور پر دل کا عارضہ ہے۔
بے یارو مدد گار نجیبہ کا دکھ بھرے لہجے میں کہنا تھا، ''کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ میں کس دکھ سے گزر رہی ہوں۔ کوئی نہیں جانتا کہ میں ہر روز اس حالت میں اپنے بچی کے ساتھ کیا محسوس کرتی ہوں۔ میرے پاس اب صرف دعا ہی باقی ہے کہ میری بچی ٹھیک ہو جائے۔‘‘
ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے افغانستان میں ڈائریکٹر جان ایلیف کے مطابق خواتین ''اپنی صحت اور غذائیت کو قربان کر کے بچوں کو کھلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘‘
ہرات ہسپتال کے نیوٹریشن سینٹر میں کئی ہفتوں کے علاج کے بعد آرتیا کا وزن کچھ بڑھ گیا ہے۔ اس سینٹر کی دیواروں پر رنگ برنگے غباروں اور پھولوں کی تصاویر بنی ہوئی ہیں۔
نجیبہ جیسی ماؤں کو یہاں نفسیاتی مدد بھی دی جاتی ہے۔ ادھر نجیبہ نے بتایا کہ آرتیا کے والد ''ہر دروازے پر دستک دے رہے ہیں‘‘ تاکہ قرض لے کر دل کے مہنگے آپریشن کے اخراجات پورے کر سکیں۔
وسائل کم ہیں اور بیمار بچے زیادہ
اس سینٹر میں اوسطاً ہر ماہ غذائی قلت کے شکار 315 سے 320 بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔ یہ سینٹر طبی فلاحی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی مدد سے چل رہا ہے۔ ایم ایس ایف کے ہرات میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہمایوں ہمت کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ایسے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
سن2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بین الاقوامی امداد میں کٹوتیوں، خشک سالی، ایران اور پاکستان سے واپس آنے والے تقریباً پانچ ملین افغانوں کے معاشی اثرات کی وجہ سے کم آمدنی والے خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں۔
کابل میں جان ایلیف کا کہنا تھا، ''سن 2025 میں ہم نے 21ویں صدی کے آغاز سے اب تک افغانستان کے بچوں کی غذائی قلت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ بحران اس سال مزید سنگین ہو جائے گا، ''اس ملک میں چار ملین بچے غذائی قلت کا شکار ہوں گے اور انہیں علاج کی ضرورت ہو گی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''اگر ان کا علاج نہ کیا گیا تو یہ بچے مر جائیں گے۔‘‘
ڈبلیو ایف پی اگلے چھ ماہ میں 60 لاکھ افغانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے 390 ملین ڈالر کی تلاش میں ہے، مگر ایلیف نے کہا کہ اتنی رقم ملنے کے امکانات ''انتہائی مایوس کن‘‘ ہیں۔
طالبان حکومت آنے کے بعد عالمی سطح پر افغان خواتین کی حمایت کے وعدے کیے گئے تھے مگر ڈبلیو ایف پی کے ڈائریکٹر کے مطابق ان سے خواتین کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا، ''اب وہ اپنے بچوں کو بھوک سے مرتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔‘‘
'کوئی امید نظر نہیں آتی‘
40 ملین سے زائد آبادی والے اس ملک میں غذائی قلت کے علاج کے لیے نسبتاً بہت کم طبی مراکز موجود ہیں۔ کچھ خاندان اپنے صوبوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کر کے ہرات ہسپتال پہنچتے ہیں۔
نرسنگ ٹیم کی سپروائزر ورنگا نیامتے نے بتایا کہ اکثر مریض ''آخری مرحلے‘‘ میں آتے ہیں، جہاں ''بچنے کی کوئی امید نہیں‘‘ ہوتی۔ اس کے باوجود وہ ان بچوں کو بھوک سے بچانے پر ''فخر‘‘ محسوس کرتی ہیں، جنہیں وہ بچا لیتی ہیں۔
بچوں کے علاج کے علاوہ نرسیں خواتین کو دودھ پلانے کے بارے میں مشورے بھی دیتی ہیں، جو غذائی قلت سے نمٹنے کا اہم عنصر ہے۔ نرس فوزیہ عزیزی نے بتایا کہ صفائی کا کام کرنے والی یا زراعت میں کام کرنے والی سنگل مائیں بعض اوقات پانی کی کمی کی وجہ سے کافی دودھ نہیں بنا پاتیں۔
یہ کلینک 25 سالہ جمیلہ کے لیے بھی جان بچانے والا ثابت ہوا ہے۔ جمیلہ نے بھی رازداری کی وجہ سے اپنا خاندانی نام ظاہر نہیں کیا۔ جمیلہ کی آٹھ ماہ کی بیٹی ڈاؤن سینڈروم کا شکار ہے اور غذائی قلت سے بھی متاثر ہے، حالانکہ ان کے شوہر ایران سے پیسے بھیجتے ہیں، جہاں وہ کام کرتے ہیں۔
پھولوں والے دوپٹے میں لپٹی جمیلہ نے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''اگر میرے شوہر کو ایران سے نکال دیا گیا تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4797 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2936 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C