افغانستان میں کنڑ یونیورسٹی پر حملے کے دعوے، پاکستان نے تردید کر دی
👁️ 309 بار دیکھا گیا
افغانستان میں کنڑ یونیورسٹی پر حملے کے دعوے، پاکستان نے تردید کر دی
کابل/اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں سید جمال الدین افغان یونیورسٹی پر مبینہ حملے کے حوالے سے افغان اور پاکستانی حکام کے متضاد مؤقف سامنے آئے ہیں۔
افغان وزارتِ اعلیٰ تعلیم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ میزائل حملے میں تقریباً 30 طلبہ اور اساتذہ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جبکہ یونیورسٹی کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس سے قبل کنڑ کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوج کے مبینہ حملوں میں تین افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی وزارتِ اطلاعات نے ان تمام دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کنڑ یونیورسٹی یا کسی بھی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔ وزارت کے مطابق پاکستان صرف درست انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتا ہے۔
افغان حکام اور بعض میڈیا رپورٹس میں واقعے سے متعلق مختلف دعوے سامنے آئے ہیں، جبکہ بی بی سی پشتو کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں یونیورسٹی اور ہاسٹل کو نقصان کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C