اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
👁️ 152 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
واشنگٹن(ڈیلی اردو) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ایک پاکستانی صحافی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جہاں جے شنکر نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کو ’’دہشتگرد ملک‘‘ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جے شنکر اور لائبیریا کی وزیر خارجہ سارا بیسولو نیانتی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں سمندری راستوں اور بحری جہازوں کی سلامتی سے متعلق ایک نئے گروپ کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
پریس بریفنگ کے اختتام پر ایک پاکستانی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ بھارت پاکستان میں مبینہ دہشتگردی کی حمایت کب بند کرے گا۔ اس پر جے شنکر نے جواب دیا کہ ’’ایک دہشتگرد ملک مجھ سے یہ سوال کر رہا ہے؟‘‘
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شنکر کے جواب کے بعد اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ہریش پروتھنینی نے صحافی سے کہا کہ وہ وزیر خارجہ کا جواب سن چکے ہیں اور جواب واضح ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی اور سرحد پار سکیورٹی سے متعلق الزامات پہلے بھی سفارتی سطح پر اختلاف کا باعث بنتے رہے ہیں، تاہم موجودہ واقعہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C