النصر ہسپتال غزہ میں اسرائیلی فورسز کا خصوصی آپریشن
👁️ 182 بار دیکھا گیا
النصر ہسپتال غزہ میں اسرائیلی فورسز کا خصوصی آپریشن
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں واقع النصر ہسپتال میں ایک محدود آپریشن کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کارروائی میں ایک مریض ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ ادھر جرمن وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری امدادی پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق ایسی باوثوق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں کہ حماس کے جنگجوؤں نے کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں واقع النصر ہسپتال میں قید کر رکھا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ملیں کہ کچھ دہشت گردوں نے اس ہسپتال کو ٹھکانہ بنا رکھا یے۔ تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
النصر ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر خالد السر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جمعرات کے دن اسرائیلی خصوصی فورسز ہسپتال میں داخل ہوئیں۔ اس عینی شاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کارروائی میں اسرائیلی دفاعی افواج نے فائرنگ بھی کی۔
اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس کے جنگجو ہسپتالوں اور دیگر سویلین مقامات کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے مصدقہ ثبوت تھے کہ اس ہسپتال میں کچھ اسرائیلی یرغمالی مقید تھے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ہلاک ہونے والے کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات بھی وہاں رکھی گئی ہوں۔
رفح میں جنگجوؤں کیخلاف کارروائی کا اسرائیلی اعلان
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق جاری مذاکرات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں بھی حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
اس بیان پر عالمی برداری بالخصوص اقوام متحدہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بے گھر ہو چکی ہے اور ان میں سے زیادہ تر اب رفح ہی میں موجود ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب نہیں کرا لیا جاتا، تب تک حماس کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے سیزفائر کے مطالبات بھی مسترد کر دیے ہیں۔
سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیلی سرزمین پر ایک دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ اس دوران تقریباً ساڑھے گیارہ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حماس کے جنگجو ڈھائی سو کے لگ بھگ اسرائیلیوں کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی بھی لے گئے تھے۔ اس دہشت گردی کے جواب میں اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ پٹی میں ان جنگجوؤں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی شروع کر دی تھی۔
غزہ میں حماس کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ان اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں اٹھائیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
جرمن وزیر خارجہ کی اسرائیل میں ملاقاتیں
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران رفح میں حماس کے جنگجوؤں کے خلاف مجوزہ اسرائیلی آپریشن اور غزہ پٹی میں امدادی کاموں کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے اسرائیلی صدر سے ملاقات کی ہے جبکہ وہ اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گینٹس سے بھی ملیں گی۔ انہوں نے سیزفائر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے۔
بیئربوک نے بدھ کی رات کہا تھا کہ جنگ بندی سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکراتی عمل شروع ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔ بیئربوک اپنے اس دورے کے دوران حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے گھر والوں سے بھی ملیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C