امام بارگاہ پر خودکش حملے میں ملوث چار سعودی شہریوں سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
امام بارگاہ پر خودکش حملے میں ملوث چار سعودی شہریوں سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) سعودی عرب کی حکومت نے رواں برس پہلی بار اجتماعی طور پانچ افراد کو ایک ساتھ موت کی سزائیں دی ہیں۔ پانچوں پر ایک شیعہ عبادت گاہ میں خودکش حملہ کرنے کا الزام تھا، جنہیں دہشت گردی کے جرم میں موت کی سزا دی گئی۔
تنفيذ حُكم القتل حداً بجانٍ، وتعزيراً لأربعة جناة بالمنطقة الشرقية لإقدامهم على ارتكاب أفعالٍ تُعد ضرباً من ضروب الحرابة من خلال قيامهم بالاشتراك مع أحد الهالكين في تنفيذ عملية استهداف دار عبادة بمحافظة الأحساء نتج عنها مقتل خمسة وإصابة آخرين. pic.twitter.com/UkjUYyrBXO
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) July 3, 2023
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مشرقی ریجن الاحساء کی مسجد میں خودکش دھماکہ اور فائرنگ کرنے والے پانچ قصورواروں کو تین جولائی پیر کے روز سزائے موت دے دی گئی۔ رواں برس ملک میں سزائے موت پر اجتماعی عمل درآمد کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔
جن پانچ افراد کو موت کی سزا دی گئی اس میں سے چار سعودی عرب کے شہری تھے جبکہ ایک کا تعلق مصر سے تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگردوں میں مصری طلحہ ہشام محمد عبدہ سمیت سعودی شہری احمد بن محمد، نصار بن عبداللہ، حمد بن عبداللہ اورعبداللہ بن عبدالرحمن شامل ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ موت کی سزا کس طرح دی گئی، تاہم ملک میں ماضی میں سر قلم کرنے کی روایت رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جن افراد کو گزشتہ روز موت کی سزا دی گئی، ان پر ایک عبادت گاہ کے اندر حملہ کرنے کا مقدمہ چلایا گیا تھا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم سعودی پریس ایجنسی نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کا جو بیان شائع کیا ہے، اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حملہ کب ہوا تھا یا کس قسم کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سعودی عرب میں موت کی سزاؤں میں اضافہ
اس واقعے کے ساتھ ہی رواں برس سعودی عرب میں اب تک سزائے موت پانے والوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی سے متعلقہ جرائم میں مئی کے اوائل سے اب تک 20 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔
مئی کے اواخر میں حکام نے دہشت گردی کے مرتکب بحرین کے دو شہریوں کو موت کی سزا دی تھی۔ اس وقت ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ یہ مقدمہ ”تشدد کے ذریعہ حاصل کردہ اعترافات” پر مبنی تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب نے مجموعی طور پر 147 افراد کو پھانسی دی تھی، جو کہ سن 2021 کے مقابلے میں دو گنی تعداد ہے، سن 2021 میں 69 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔
گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے مارچ میں ایک ہی روز 81 افراد کو موت کی سزائیں دی گئی تھیں۔
سعودی عرب میں مجرموں کو سزائے موت دیے جانے کے واقعات میں حالیہ اضافہ ایک ایسے وقت پر دیکھا جا رہا ہے، جب شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں یہ قدامت پسند بادشاہت متنوع سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کے ذریعے اپنے تاثر کو نرم اور ترقی پسندانہ بنا کر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مملکت سعودی عرب نے موت کی سزا سے ”چھٹکارا” حاصل کر لیا ہے اور اب یہ سزا صرف قتل کے مقدمات میں دی جائے گی یا پھر جب کسی شخص نے ”بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو ایک ساتھ خطرے میں ڈالا ہو۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C