امریکا میں داعش حملہ آور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 10 افراد ہلاک، 30 زخمی
👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا میں داعش حملہ آور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 10 افراد ہلاک، 30 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا مشتبہ شخص پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
واقعے سے آگاہ ایک سرکاری عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
بدھ کو ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز کے مرکزی علاقے فرینچ کوارٹر میں یہ واقعہ نئے سال کے پہلے دن مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام واقعے کی تفتیش سے متعلق براہ راست تبصرے کے مجاز نہیں ہیں اس لیے انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی ہے۔
‘ایسوسی ایٹد پریس’ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص نے بدھ کو علی الصباح تقریباً سوا تین بجے فرینچ کوارٹر میں بربن اسٹریٹ میں جمع ہونے والے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ بربن اسٹریٹ نیو ایئر کے جشن منانے کے حوالے سے معروف مقامات میں شمار ہوتی ہے۔
یہ واقعہ نیو اورلینز میں نئے سال کے جشن کے اختتام اور کالج فٹ بال کے بڑے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے پیش آیا ہے جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
ایک نیوز کانفرنس میں نیو اورلینز کی میئر لاٹوا کینٹرل نے نیو ایئر ڈے پر ہونے والے اس واقعے کو ’’دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔ شہر کی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ واضح طور پر گاڑی جان بوجھ کر ہجوم پر چڑھائی گئی ہے۔
امریکی شہر نیو اورلینز میں ٹرک حادثہ دہشت گردی قرار
تاہم نیوز کانفرنس میں موجود امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی اسسٹنٹ ایجنٹ الیتھیا ڈنکن نے کہا کہ ’’یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔‘‘
ایف بی آئی کے مطابق لوگوں پر ٹرک چڑھانے کے واقعے کی بطور دہشت گردی تحقیقات کر رہے ہیں، یہ دہشت گردانہ حملہ تھا، واضح طور پر گاڑی جان بوجھ کر ہجوم پر چڑھائی گئی۔
حکام ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور ڈرائیور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فرار کے بعد مارا گیا، حملہ آور نے پولیس پر بھی گولیاں چلائیں جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈنکن نے کہا کہ ایف بی آئی حکام جائے وقوعہ سے ملنے والی ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس کمشنر این کرکپیٹرک نے کہا گاڑی میں سوار شخص نے جان بوجھ کر ہجوم پر گاڑی چڑھائی اور اور وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کچلنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کے ٹرک سے باہر آنے کے بعد جو دو پولیس اہل کار گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک بیان میں کہا کہ 42 سالہ جبار کا تعلق ریاست ٹیکساس سے اور وہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ حملہ آور کی گاڑی سے دہشت گرد تنظیم داعش کا جھنڈا ملا ہے اور ادارہ اس شخص کے اس تنظیم کے ساتھ ممکنہ تعلقات کا تعین کر رہا ہے۔
تفتیش کاروں کو مشتبہ شخص کی گاڑی میں ہتھیار اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس بھی ملی۔
اس کے علاوہ شہر کے فرینچ کوارٹر کے نام کے جائے وقوعہ پر بھی دھماکہ خیز ڈیوائسز بھی ملی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایف بی آئی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کرائے پر لی گئی تھی۔
حملہ آور امریکی فوج میں کئی سال تک خدمات سرانجام دے چکا ہے، تاہم اب وہ فوج میں نہیں تھا۔
تاہم حکام نے گاڑی کے ڈرائیور کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
نیو اورلینز میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے ’نولا‘ کے مطابق زخمی ہونے والوں کو پانچ مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ محکمۂ انصاف نے بھی بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل کو نیو اورلینز واقعے کی تفصیلات سے مطلع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C