امریکا میں پاکستانی نژاد طالب علم کا بڑا حملہ ناکام، بھاری اسلحہ، نقشے اور ’شہادت‘ کے نوٹس برآمد
👁️ 382 بار دیکھا گیا
امریکا میں پاکستانی نژاد طالب علم کا بڑا حملہ ناکام، بھاری اسلحہ، نقشے اور ’شہادت‘ کے نوٹس برآمد
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی طالب علم لقمان خان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس ڈپارٹمنٹ پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کی رات اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ کینبی پارک ویسٹ میں گھنٹوں سے اپنی منی ٹرک میں موجود تھا اور پولیس کے بار بار گاڑی سے باہر آنے کے احکامات کو نظرانداز کر رہا تھا۔
مشکوک رویے کے باعث جب اس کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک گلوک پستول، 27 میگزینز, بلٹ پروف جیکٹس اور حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئیں۔ پستول ایک ایسی کِٹ میں نصب تھا جس نے اسے نیم خودکار رائفل میں تبدیل کر دیا تھا۔
تفتیش کے مطابق اس کے ٹرک سے ملنے والی ایک نوٹ بک میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر پولیس اسٹیشن کا تفصیلی خاکہ، داخلی و خارجی راستوں کے نشانات، ایک پولیس افسر کا نام، ’’سب کو مار ڈالو‘‘ اور ’’شہادت‘‘ جیسے جملے، اور ممکنہ حملے کے بعد گرفتاری سے بچنے کی حکمت عملی تحریر تھی۔
حکام کے مطابق یہ تمام نوٹس ’’پہلے سے طے شدہ حملہ‘‘ اور ’’جنگی تکنیک‘‘ کی عکاسی کرتے ہیں۔
گرفتاری کے اگلے روز ایف بی آئی نے لقمان خان کے ویلمنگٹن میں گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایک اے آر طرز کی رائفل، ایک دوسری گلوک پستول، اور ایک غیر قانونی آلہ برآمد ہوا جس کے ذریعے پستول مکمل خودکار مشین گن میں تبدیل ہو سکتی ہے اور فی منٹ 1200 راؤنڈ فائر کر سکتی ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق لقمان خان کے گھر سے مزید 11 میگزینز اور ایک اور بلٹ پروف جیکٹ بھی ملی۔
ایف بی آئی حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے ملنے والا کوئی بھی ہتھیار رجسٹرڈ نہیں تھا۔
نیو کیسل کاؤنٹی پولیس کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والا لقمان خان جوانی سے امریکا میں مقیم ہے اور امریکی شہری ہے۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں دوستانہ مزاج رکھتا تھا مگر گزشتہ چند ماہ سے اس کا رویہ غیر معمولی حد تک بدل چکا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماضی میں کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں۔
لقمان خان پر اس وقت غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اسے 11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’’خوش قسمتی سے ایک بڑی تباہی ٹل گئی‘‘ جبکہ مبینہ حملے کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C