امریکہ نے پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، ایران سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزے معطل کر دیے
👁️ 309 بار دیکھا گیا
امریکہ نے پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، ایران سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزے معطل کر دیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے پاکستان اور ایران سمیت 75 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ عارضی طور پر روک دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اُن ممالک کے شہریوں سے متعلق ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ پہنچتے ہی عوامی فلاح و بہبود (ویلفیئر) کے نظام پر ناقابلِ قبول حد تک انحصار کرتے ہیں۔
بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ان 75 ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ اُس وقت تک معطل رہے گی جب تک یہ یقینی نہ بنا لیا جائے کہ نئے آنے والے افراد امریکی عوام کے وسائل پر بوجھ نہیں بنیں گے۔
محکمہ خارجہ نے اگرچہ متاثرہ ممالک کی مکمل فہرست سرکاری طور پر جاری نہیں کی، تاہم امریکی میڈیا اور فوکس نیوز کی رپورٹس کے مطابق جن ممالک کے شہری اس پابندی سے متاثر ہوں گے، اُن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے بی بی سی کے نمائندے روحان احمد کو بتایا کہ “ہم فوکس نیوز کی خبر کی تصدیق کر سکتے ہیں۔”
محکمہ خارجہ کے مطابق اس اقدام سے درجنوں ممالک متاثر ہوں گے جن میں صومالیہ، ہیٹی، ایران اور اریٹیریا شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ امریکہ پہنچتے ہی اکثر سرکاری امداد کے محتاج بن جاتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ “ہم یہ یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ امریکی عوام کی سخاوت کا مزید غلط استعمال نہ ہو سکے۔”
دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی اور غیرقانونی دونوں اقسام کی امیگریشن محدود کرنے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سے قبل بھی ان کی انتظامیہ برازیل، ایران، روس اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویزا پراسیسنگ روک چکی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے حکمنامے پر 21 جنوری سے عملدرآمد شروع ہو گا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے قونصل افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ امیگریشن کے خواہشمند افراد کی درخواستوں کی کارروائی روک دی جائے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق نان امیگریشن یعنی عارضی سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر نہیں ہو گا۔
متاثرہ ممالک کی مکمل فہرست
ڈیلی اردو کے مطابق جن 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ روکی گئی ہے، اُن کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔
افغانستان، البانیہ، الجزائر، اینٹیگا اینڈ باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان، بہاماس، بنگلہ دیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلائز، بھوٹان، بوسنیا، برازیل، میانمار (برما)، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ وردے، کولمبیا، آئیوری کوسٹ، کیوبا، جمہوریہ کانگو (ڈیموکریٹک)، ڈومینیکا، مصر، اریٹیریا، ایتھوپیا، فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا، گوئٹے مالا، گنی، ہیٹی، ایران، عراق، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغزستان، لاؤس، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مقدونیہ، مالدووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال، نکاراگوا، نائجیریا، پاکستان، جمہوریہ کانگو، روس، روانڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈینز، سینیگال، سیرالیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان اور یمن شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C