امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
👁️ 141 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکہ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر فوجی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے جنوبی ایران میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ ساتھ ہی ایران کی تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن نے آبنائے ہرمز میں تین تجارتی جہازوں پر حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف "طاقتور حملوں کا سلسلہ" شروع کر دیا ہے تاکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں معصوم شہریوں پر مشتمل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت وصول کی جا سکے۔
سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ مبینہ جارحیت بلاجواز، خطرناک اور جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق حملوں کے دوران ایران کے فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی (کوسٹل سرویلنس) کے مراکز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز، اینٹی شپ کروز میزائل تنصیبات اور ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
حملوں کے بعد بندر عباس سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جبکہ ایرانی میڈیا نے جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی تصدیق کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ساحلی شہر سیرک میں درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ جزیرہ قشم اور بندر عباس میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔
سرکاری ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بندر عباس میں فشنگ پیئر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیروں کی کشتیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق سیرک کے کمرشل پیئر پر امریکی حملے کے دوران میزائل کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔
ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ جنوبی ایران پر امریکی حملوں کے بعد صدر مسعود پزشکیان نے اپنا دورۂ عراق مختصر کرتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب امریکہ نے ایران کی تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے اس کے تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت ایران کو 21 اگست تک خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پابندیوں کے ذریعے اس رعایتی مدت کو کم کر کے 17 جولائی تک محدود کر دیا ہے۔
امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے نئی پابندیوں کو مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری بھی واشنگٹن پر عائد ہوگی۔ وزارت کے مطابق ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے امریکی اقدامات کا مناسب جواب دے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ نے عبوری مفاہمت کے تحت ایران کو محدود مدت کے لیے خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم حالیہ حملوں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد واشنگٹن نے اپنی پالیسی سخت کرتے ہوئے فوجی کارروائی اور معاشی پابندیوں دونوں کا راستہ اختیار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8956 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3566 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2935 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C