امریکی ریاست ورجینیا میں 6 سالہ بچے نے خاتون ٹیچر کو گولی مار دی
👁️ 145 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست ورجینیا میں 6 سالہ بچے نے خاتون ٹیچر کو گولی مار دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ہوا ہے، جہاں پہلی کلاس کے ایک چھ سالہ بچے نے اپنی اسکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ہے۔
Guns in America. A 6-year-old boy is arrested in Virginia after taking a gun to school and deliberately shooting his first grade teacher. The unidentified female teacher is in critical condition. pic.twitter.com/E7t9vERh1i
— Mike Sington (@MikeSington) January 7, 2023
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس ‘ کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر نیوپورٹ نیوز کے پولیس اور اسکول حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ جمعے کو پہلی جماعت کے کلاس روم میں تکرار کے دوران پیش آیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ رچ نیک ایلمنٹری اسکول میں فائرنگ کے دوران کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ تاہم خاتون ٹیچر کو شدید زخم آئے ہیں۔
نیوپور ٹ نیوز پولیس چیف اسٹیو ڈریو کا کہنا تھا کہ خاتون کی حالت میں جمعے کی شام تک کچھ بہتری دیکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ حادثاتی طور پر نہیں ہوا ہے۔ خاتون ٹیچر اور طالب علم کلاس روم میں ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
Breaking: A teacher was shot inside Richneck Elementary School this afternoon in Newport News, Virginia.
No students were hurt, and the suspect is in custody, officials said.
No word yet on the teacher’s condition.
Here’s a look at the scene from my colleagues on the ground. pic.twitter.com/U9GcaYBKVo
— John Cowley IV (@JohnCowleyIV) January 6, 2023
پولیس چیف کے بقول لڑکے کے پاس کلاس روم میں ہینڈگن تھی اور تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بچے نے یہ گن کہاں سے حاصل کی۔
البتہ پولیس چیف نے فائرنگ کے واقعے، تکرار یا اسکول کے اندر کیا ہوا اس حوالے سے مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ چھ سالہ بچے کا فائرنگ میں ملوث ہونا انتہائی غیرمعمولی ہے اور ایسا کبھی نہیں سنا۔
پولیس چیف کی جانب سے اس بات کا واضح جواب نہیں دیا گیا کہ وہ لڑکے کے والدین سے رابطے میں ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ محکمۂ پولیس کے ارکان تفتیش کو دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مقامی پراسیکیوٹر اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اس بچے کو بہتر سروسز کی فراہمی میں ہماری مدد ہوسکے۔
خیال رہے کہ ورجینیا کا قانون چھ سالہ بچے پر بالغ کے طور پر مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ اگر وہ قصوروار ثابت ہوتا ہے تو چھ سالہ بچہ محکمۂ جووینائل کی تحویل میں رہنے کے لیے کافی چھوٹا ہے۔
لہٰذا ایک جووینائل جج کو اختیار ہوگا کہ وہ والدین کی تحویل کو منسوخ کرے اور بچے کو محکمۂ سماجی خدمات کے دائرہ کار میں رکھے۔
ورجینیا کے محکمۂ تعلیم کی ویب سائٹ کے مطابق رچنیک اسکول میں تقریباً 550 بچے ہیں جو کنڈرگارٹن سے پانچویں جماعت تک کے ہیں۔
اسکول حکام نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو اسکول میں کوئی کلاس نہیں ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C