امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی شروع
👁️ 42 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی شروع
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تاریخی کارروائی کا آغاز ہوگیا جس کے لیے قانون سازوں نے حلف اٹھایا کہ وہ امریکا کے 45ویں صدر کو عہدے پر رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے فیصلہ غیر جانبداری سے کریں گے۔
امریکی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے جب سینیٹ چیمبر کو مواخذے کی عدالت میں تبدیل کر دیا گیا جس کی سربراہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے کی اور اراکین سینیٹ سے حلف لیا۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جب جان رابرٹس نے سینیٹرز سے پوچھا کہ کیا وہ امریکی آئین کے مطابق غیر جانبدارانہ انصاف کریں گے تو حاضر 99 اراکین نے اپنا دایاں ہاتھ بلند کر کے جواب دیا کہ ’ہم کریں گے‘۔
قبل ازیں سینیٹ فلور پر وہ 2 آرٹیکلز پڑھ کر سنائے گئے جس کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی جارہی ہے، جہاں انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات کا سامنا ہے۔
ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شِف ٹرائل میں مرکزی پراسیکیوٹر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سنگین جرائم اور بداعمالیوں کے الزامات پڑھ کر سنائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کئی ماہ سے مواخذے کی کارروائی کا مذاق اڑا رہے ہیں اور انہوں نے ٹرائل کے آغاز کو ایک اور چکما قرار دیا۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ بہت تیزی سے ہونا چاہیے، یہ مکمل طور پر جانبدار ہے، مجھے دھوکا دہی کا سامنا ہے یہ چکما جو ڈیموکریٹس نے دیا تا کہ وہ کوشش کر کے انتخابات جیت لیں‘۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹس اراکین کی اکثریت پر مشتمل امریکی ایوانِ نمائندگان 18 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹ کرچکا ہے۔ تاہم ریپبلکن اراکین کی اکثریت پر مشتمل سینیٹ سے امریکی صدر کی بریت کا امکان ہے کیوں کہ صدر کو مجرم ٹھہرا کر عہدے سے ہٹانے کے لیے 2 تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے لیے حلف اٹھانے کے بعد اجلاس کو منگل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ خاندان میں میڈیکل ایمرجنسی ہوجانے کے باعث اجلاس سے غیر حاضر ریپبلکن سینیٹر جیمز انہوف کا کہنا تھا کہ وہ منگل کو کسی تاخیر کے بغیر حلف اٹھالیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C