امریکی کمپنی کو بھارت میں لڑاکا طیاروں کے انجن بنانے کی اجازت مل گئی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
امریکی کمپنی کو بھارت میں لڑاکا طیاروں کے انجن بنانے کی اجازت مل گئی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انتظامیہ اپنی کمپنی ’جنرل الیکٹرک‘ کو بھارت میں جہازوں کے انجن بنانے کی اجازت دے گی، یہ انجن بھارتی فضائیہ کے طیاروں میں استعمال ہوں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جون کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے۔
دورے میں مشترکہ طور پر انجن کی تیاری سے متعلق ڈیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کو جنوری میں جہازوں کے انجن کی مشترکہ پیداوار کی درخواست موصول ہوئی تھی۔
بھارت اسلحہ درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس کا اپنی ضرورت کے نصف فوجی ساز و سامان کیلئے روس پر انحصار ہے۔
بھارت کی سرکاری ملکیتی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس نے بتایا تھا کہ وہ امریکی جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن کو سیکنڈ جنریشن لڑاکا طیاروں میں استعمال کرنا چاہتی ہے اور ان انجنوں کی مقامی پیداوار کیلئے بات چیت کر رہی ہے۔
ابھی ڈیل حتمی نہیں ہوئی ہے کیونکہ امریکی کانگریس سے اس کی توثیق ہونا باقی ہے۔
واشنگٹن نے اپنی مقامی ملٹری ٹیکنالوجی دیگر ممالک کو فروخت کرنے کے حوالے سے سختیاں عائد کی ہوئی ہیں۔
بھارت اپنی فضائیہ اور بحریہ کیلئے اگلی دو دہائیوں میں 350 لڑاکا طیارے بنانا چاہتا ہے جس میں وہ مقامی طور پر تیار کردہ انجن نصب کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C