امیتابھ بچن، دھرمیندر اور مکیش امبانی کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
👁️ 428 بار دیکھا گیا
امیتابھ بچن، دھرمیندر اور مکیش امبانی کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے بگ بی کہلائے جانے والے امیتابھ بچن اور سپر اسٹار دھر میندر کے گھر کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس حکام حرکت میں آگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگپور پولیس کنٹرول کو ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی جس نے دونوں سینیئر اداکاروں کے گھر بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔
ذرائع کے مطابق فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے گھر میں بھی دھماکا کیا جائے گا۔
نامعلوم کال موصول ہونے کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا جس کے بعد کال کرنے والے کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن ممبئی میں 5 شاندار گھروں کے مالک ہیں، جن میں جلسا، جنک، وتسا، اور پرتیکشا شامل ہیں۔ پرتیکشا امیتابھ کی ممبئی میں خریدی جانے والی پہلی جائیداد ہے جس میں ان کے والدین رہائش پزیر تھے۔
اداکاردھرمیندر ممبئی کے علاقے ’جوہو‘ کے ایک بنگلے میں رہتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ حکومت مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سیکیورٹی نہ صرف ممبئی بلکہ ملک اور بیرون ملک جہاں بھی جائیں فراہم کی جائے۔
مکیش امبانی سیکیورٹی انتظامات کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C