آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کا فنڈ کی رقم شہدا کے لواحقین کو دینے کا اعلان
👁️ 181 بار دیکھا گیا
آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کا فنڈ کی رقم شہدا کے لواحقین کو دینے کا اعلان
پرتھ (ویب ڈیسک) مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ امدادی رقم کو نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ مساجد میں نسل پرست سفید فام دہشت گرد کی فائرنگ کا ذمہ دار الٹا مسلمانوں کو قرار دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مار کر راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع شدہ 44 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کو شہداء کے اہل خانہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
17 سالہ آسٹریلوی نوجوان کو سینیٹر فریزر اینیگ کے حامیوں نے دبوش لیا تھا اور معمولی تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد ہی نوجوان کو رہا کردیا گیا تھا۔ اس دوران نوجوان کے دوستوں نے قانونی امداد اور مزید انڈے خریدنے کے لیے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ پیج بناڈالا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے خطیر رقم جمع ہوگئی۔
ہل ٹاپ ہوڈز اور وائلنٹ سوہو سمیت کئی میوزیکل بینڈز اور فنکاروں نے نوجوان کی حمایت میں نا صرف پوسٹیں کی تھیں بلکہ فنڈ میں امدادی رقم بھی جمع کرائی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے کسی قسم کا مقدمہ نہ چلانے پر نوجوان نے اب یہ امدادی رقم شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C