ایتھوپیا کی فوج اریٹیریا کی سرحد کے قریب پہنچ گئی، نئی جنگ کے خدشات بڑھنے لگے
👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کی فوج اریٹیریا کی سرحد کے قریب پہنچ گئی، نئی جنگ کے خدشات بڑھنے لگے
ادیس ابابا(ڈیلی اردو) ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایتھوپیا کی سرکاری فوج شمالی سرحدی قصبے زالامبیسا کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔ خطے میں سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کھلی فوجی محاذ آرائی میں تبدیل نہ ہو۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج منگل تک زالامبیسا کے قریب پہنچ چکی تھی۔ یہ قصبہ اریٹیریا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 15 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے اریٹیریا کی فوجی دستوں کے قصبے میں داخل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں، جہاں ان کی آمد کا مقصد تیگرائے کے باغیوں کی مدد کرنا بتایا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اریٹیریا کے فوجی یا باغی اب بھی وہاں موجود ہیں یا نہیں۔
دوسری جانب اریٹیریا نے اپنی فوج کے ایتھوپیا کی سرزمین میں داخل ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ایتھوپیا کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اریٹیریا کی حکومت نے ان الزامات کو جنگ کے اعلان کے مترادف قرار دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔
ایتھوپیا میں گزشتہ ماہ دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جب تیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ کی قیادت میں باغی اتحاد نے حملہ کیا۔ اس کے بعد ایتھوپیا کی سرکاری فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد قصبوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا اور باغی شمال کی جانب پیچھے ہٹ گئے۔ تیگرائے میں 2020 سے 2022 تک جاری رہنے والی جنگ میں لاکھوں افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
تجزیہ کاروں اور خطے کی صورتحال پر نظر رکھنے والے حلقوں کو خدشہ ہے کہ تیگرائے میں تازہ لڑائی، ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان پرانی دشمنی اور بحیرہ احمر کے اطراف جاری کشیدگی مل کر تنازع کو وسیع تر علاقائی بحران میں تبدیل کرسکتی ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان براہ راست وسیع پیمانے کی جنگ شروع ہونے کی فی الحال تصدیق نہیں ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C