ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
تہران(ڈیلی اردو) ایران کی وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی سرحد سے متصل صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ایرانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایسے افراد کو نشانہ بنایا جو حکام کے بقول تخریبی یا دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
صوبائی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ایران میں داخل ہونے والے مشتبہ افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے دوران 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 9 دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق گرفتار افراد نے بیرون ملک فوجی اور بم بنانے کی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور وہ غیر روایتی راستوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد صوبے کے جنوبی اضلاع میں بدامنی پیدا کرنا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
وزارتِ اطلاعات نے مزید دعویٰ کیا کہ کارروائی میں نشانہ بنائے گئے تینوں نیٹ ورکس کو امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کی حمایت حاصل تھی اور انہیں ایک منظم منصوبے کے تحت ایران بھیجا گیا تھا۔
ایرانی سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ ایک خفیہ مقام سے ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C