ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
👁️ 377 بار دیکھا گیا
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک کارگو جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) نے 11 ہزار سے زائد ملاحوں کے انخلا کا منصوبہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق عمان کے شمال میں آبنائے ہرمز کے قریب ایک کارگو جہاز کے دائیں حصے (اسٹار بورڈ) کو نامعلوم نوعیت کے پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے جہاز کے برج کو نقصان پہنچا۔ جہاز کے کپتان نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
برطانوی میری ٹائم حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں موجود تمام جہازوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سربراہ ارسینیو ڈومنگیز نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں موجود 11 ہزار سے زائد ملاحوں کے انخلا کے لیے جاری آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ متعدد جہازوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہے، تاہم ادارہ اس وقت تک انخلا کا عمل دوبارہ شروع نہیں کرے گا جب تک ضروری حفاظتی ضمانتیں حاصل نہیں ہو جاتیں۔
سمندری سکیورٹی کمپنی وین گارڈ کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا سنگاپور کے پرچم بردار کارگو جہاز ایور لاولی (Ever Lovely) تھا، جو حملے کے باوجود بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب رہا اور اسے کسی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
میرین ٹریفک ویب سائٹ کے مطابق جہاز جمعرات کی صبح جنوبی راستے سے آبنائے میں داخل ہوا اور بعد ازاں مشرقی سمت سے اپنے سفر پر روانہ ہو گیا۔
آئی ایم او کے سربراہ نے واضح کیا کہ متاثرہ جہاز اقوامِ متحدہ کے انخلا فریم ورک کے تحت سفر نہیں کر رہا تھا۔
یاد رہے کہ فروری سے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگ کے باعث خلیجی پانیوں میں سینکڑوں تجارتی جہاز اور ہزاروں ملاح متاثر ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی گئی تھی اور اقوامِ متحدہ نے ملاحوں اور جہازوں کے محفوظ انخلا کے لیے خصوصی آپریشن شروع کیا تھا۔
ادھر ایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول نہیں بلکہ "بحری خدمات کی فیس" وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک اس مؤقف کی مخالفت کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C