07/July/2021

ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا عمل شروع

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا عمل شروع

ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا عمل شروع

تہران (ڈیلی اردو) افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی غرض سے تہران پہنچ گئے۔

ایرانی دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا عمل ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کے خطاب سے شروع ہوا۔

جواد ظریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا افغان عوام اور سیاسی سربراہان کو آج اپنے ملک کے مستقبل کے لئے اہم فیصلے کرنے چاہیئں۔ ہم افغان گروہوں کے مابین درپیش بحران کے خاتمے کے لئے اپنا تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومتی وفد کی نمائندگی سابق وزیرِ خارجہ یونس قانونی جبکہ طالبان وفد کی نمائندگی شیر محمد عباس استنکزئی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C