ایران نے امریکہ کو افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دے دیا
👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکہ کو افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دے دیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سالوں سے جاری خانہ جنگی اور شدت پسندی کی وجہ ایران نے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ افغانستان میں نا امنی اور عدم استحکام کی وجہ امریکہ کی غلط پالیسیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمسایہ ممالک کے تعاون کے بغیر افغانستان کے بحران کو حل نہیں کر سکتا، اس میں قیام امن کے لیے امریکا کی پالیسیاں ختم کرنی ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں افغانستان کے امور کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ اینگرڈ ہیڈن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور تہران کابل کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔
حسین امیرعبداللییان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ ایران کو افغانستان کی حکومت اور عوام سے جدا نہیں کر سکتا کہا کہ ایرانی عوام گزشتہ 40 سال سے افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے اور ایران میں افغان مہاجرین کو کام کاج اور تعلیم کے مواقع حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا علاقے میں ایران کے تعمیری کردار سے چشم پوشی نہیں کر سکتا اور عراق اور شام علاقے میں ایران کے مثبت کردار کی مثالیں ہیں۔
اس ملاقات میں افغانستان کے امور کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے ایران کے مثبت کردار کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھی افغانستان میں امن و آشتی کیلئے سب سے تعاون چاہتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C