ایران نے حکومت مخالف احتجاج کرنے والے دو مظاہرین کو پھانسی دے دی
👁️ 738 بار دیکھا گیا
ایران نے حکومت مخالف احتجاج کرنے والے دو مظاہرین کو پھانسی دے دی
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان نے خبر دی ہے کہ جنوری میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ان افراد کو تہران میں ہونے والے ہنگاموں سے متعلق مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
میزان نیوز ایجنسی کے مطابق ان افراد کی شناخت مہرداد محمدنیا اور اشکان ملکی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد پر عدالت نے ’مسجد کو آگ لگانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں‘ جیسے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا اور بعد ازاں انھیں سزائے موت سنائی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں افراد کی سزائے موت کو ملک کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی، جس کے بعد انھیں پھانسی دی گئی۔
تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں، جن میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایران سے متعلق خصوصی نمائندہ بھی شامل ہیں، نے ایران میں سزائے موت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے کہا ہے کہ ایران سزائے موت کو ’احتجاج کو دبانے، معاشرے میں خوف پیدا کرنے اور اختلاف رائے پر پابندی لگانے‘ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C