ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
👁️ 584 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ حملہ پاوہ شہر میں پیش آیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت خالد خالدینیا اور برہان کرسانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب کرد انسانی حقوق تنظیم ہینگاو کا کہنا ہے کہ "خوری ہیوا" (Xorî Hîwa، بمعنی "امید کا سورج") نامی ایک کرد باغی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حکومت سے وابستہ ایسے مقامی افراد کو نشانہ بنایا گیا جن پر حکومتی اداروں کے لیے مخبری اور تعاون کا الزام تھا۔ تنظیم نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ہلاک ہونے والا اہلکار خالد خالدینیا 2022–2023 کے "خاتون، زندگی، آزادی" احتجاجی مظاہروں کے دوران جوانرود میں کریک ڈاؤن میں ملوث تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C